پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ماہانہ بنیادوں پر مقرر کرنے کا مطالبہ ،احتجاج کی دھمکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پٹرول پمپ مالکان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ہفتہ وار کے بجائے ماہانہ بنیادوں پر مقرر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی۔
پٹرولیم ڈیلرز اور پمپ مالکان ایسوسی ایشن نے حکومت سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے موجودہ نظام پر فوری نظرثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیول پرائسز کو ہفتہ وار کے بجائے دوبارہ ماہانہ بنیادوں پر مقرر کیا جائے۔
پٹرولیم ڈیلرز اور پمپ مالکان ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے اس مسئلے کو فوری حل نہ کیا تو پمپ مالکان ملک گیر سخت احتجاج پر مجبور ہوں گے، جس کی تمام تر ذمہ داری حکام پر عائد ہوگی، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بار بار اور ہفتہ وار بنیادوں پر تبدیلی کرنے سے انہیں شدید مالی اور انتظامی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اس طریقہ کار کی وجہ سے مارکیٹ کا کاروباری استحکام بری طرح متاثر ہو رہا ہے اور پٹرول پمپ چلانا شدید ترین چیلنج بن چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ نے کفایت شعاری پالیسی ختم کر دی، نوٹیفکیشن جاری
پیٹرول پمپ مالکان کا کہنا ہے کہ اگر حکومت قیمتوں کے تعین کو دوبارہ ماہانہ بنیادوں پر لے آتی ہے تو اس سے نہ صرف مارکیٹ میں معاشی استحکام آئے گا، بلکہ ڈیلرز اور صارفین دونوں کو بڑی سہولت ملے گی اور قیمتوں کا بار بار کا تعطل ختم ہو جائے گا۔