سپریم کورٹ نے کفایت شعاری پالیسی ختم کر دی، نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( امانت گشکوری)سپریم کورٹ نے کفایت شعاری پالیسی ختم کر دی۔
سپریم کورٹ نے کفایت شعاری پالیسی واپس لینے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاہے ۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق 15 جون سے سپریم کورٹ معمول کے مطابق کام کرے گی،ہفتے میں چار روزہ کام کی پالیسی ختم کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹیسلاکے بانی ایلون مسک دنیا کے پہلے کھرب پتی بن گئے
نوٹیفیکیشن کے مطابق پیٹرول الاؤنس سمیت اخراجات میں کمی لانے کی پالیسی بھی ختم کردی گئی ہے،عدالتی عملے کو گھر سے کام کرنے کی پالیسی بھی واپس لے لی گئی ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے بین الاقوامی حالات کے پیش نظر کفایت شعاری پالیسی اپنائی تھی۔