ٹیسلاکے بانی ایلون مسک دنیا کے پہلے کھرب پتی بن گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کی مجموعی دولت ایک کھرب ڈالر سے تجاوز کر گئی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ سنگِ میل بنیادی طور پر ان کی خلائی کمپنی اسپیس ایکس کے ریکارڈ ساز آئی پی او یعنی کمپنی کے شیئرز بیچنے کے بعد حاصل ہوا۔اسپیس ایکس نے تقریباً 75 ارب ڈالر کا تاریخی آئی پی او کیا جس کے بعد کمپنی کی مالیت 1.7 ٹریلین ڈالر سے زیادہ جا پہنچی ہے۔
اس پیش رفت سے ایلون مسک کے اسپیس ایکس حصص کی قدر میں غیر معمولی اضافہ ہوا اور ان کی مجموعی دولت 1.1 ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بجٹ میں میک اپ کے سامان پر ٹیکس میں کمی کا امکان
ماہرین کے مطابق یہ دولت زیادہ ترپیپر ویلتھ ہے یعنی اس کا انحصار کمپنیوں کے حصص کی مارکیٹ ویلیو پر ہے، اگر حصص کی قیمتوں میں نمایاں کمی آ جائے تو مسک کی مجموعی دولت کم بھی ہو سکتی ہے۔
واضح رہے کہ ایلون مسک کی یہ دولت صرف اسپیس ایکس تک محدود نہیں، ان کے بڑے اثاثوں میں نیورالنک ، ایکس اے آئی، ٹیسلا اور دی بورنگ کمپنی کے حصص بھی شامل ہیں۔