داتا دربار: 983 ویں سالانہ غسلِ مزار کی تقریب 9 محرم کو ہوگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) داتا دربار لاہور میں 983 ویں سالانہ غسلِ مزار کی تقریب 9 محرم الحرام کو منعقد ہو گی۔
حضرت علی بن عثمان ہجویری المعروف داتا گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر غسل کی تقریب کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے فول پروف سکیورٹی کیلئے اہم ہدایات بھی جاری کر دیں۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے غسل کی تقریب میں شامل ہونے والے تمام افراد کی مکمل سکیورٹی یقینی بنائی جائے کی ہدایت کر دی۔
یہ بھی پڑھیں:سونا 7 ہزار 250 روپے مہنگا،فی تولہ نئی قیمت سامنے آ گئی
محکمہ داخلہ پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ ڈپٹی کمشنر لاہور اور سی سی پی او ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے جامع سکیورٹی پلان تیار کریں، آئی جی پنجاب روزانہ کی بنیاد پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز، سرچ آپریشنز اور سرپرائز چیکنگ کی تفصیلات محکمہ داخلہ کو بھجوائیں جبکہ خواتین زائرین کی سہولت اور سکیورٹی کیلئے خواتین پولیس اہلکار تعینات کی جائیں۔
محکمہ داخلہ نے نے کہا ہے کہ انتظامیہ نمایاں مقامات پر مناسب تعداد میں خواتین پولیس اہلکاروں کی تعیناتی یقینی بنائے، تقریب سے قبل ٹریفک مینجمنٹ پلان ترتیب دے کر تمام متعلقہ محکموں کو فراہم کیے جائیں، پارکنگ کے انتظامات داتا دربار سے محفوظ فاصلے پر کیے جائیں، داتا دربار کے قرب و جوار سے لاوارث گاڑیاں فوری طور پر ہٹوائی جائیں جبکہ سپیشل برانچ دربار اور ملحقہ احاطے کی بروقت اور مکمل ٹیکنیکل سویپنگ یقینی بنائے۔
سکیورٹی کےانتظامات بہتر بنانے کے لیے محکمہ داخلہ پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ گردو نواح پر نظر رکھنے کیلئے دربار سے ملحقہ چھتوں پر تربیت یافتہ سنائپرز تعینات کیے جائیں، انٹیلیجنس شیئرنگ کیلئے دربار پر متعلقہ اہلکاروں کی تعیناتی یقینی بنائی جائے، تقریبِ غسل کیلئے مختص حصے میں صرف متعلقہ افراد کو جانے کی اجازت ہوگی۔