پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز )پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں آج سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔
آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 7 ہزار 250 کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 39966 روپےکا ہوگیا،جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 6 ہزار 525 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 75 ہزار 947 روپے ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں:سونا سستا،ہفتہ وار نرخوں میں3 فیصد سے زائد کمی
چاندی کی فی تولہ قیمت میں 190 روپے اضافے کے بعد قیمت 7 ہزار 79 روپے ہوگئی،دوسری جانب عالمی منڈی میں سونا 72 ڈالر کے اضافے کے بعد 4175 کاہوگیا۔