سونا سستا،ہفتہ وار نرخوں میں3 فیصد سے زائد کمی

مہنگائی میں اضافے اور امریکی فیڈرل ریزرو کی ممکنہ شرحِ سود میں اضافے کے خدشات نے سونے کی طلب پر دباؤ ڈالا ہے جس کے باعث سرمایہ کار محتاط ہو گئے

Jun 12, 2026 | 10:41:AM
سونا سستا،ہفتہ وار نرخوں میں3 فیصد سے زائد کمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( ویب ڈیسک ) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت  ہفتہ وار بنیاد پر تقریباً 3.1 فیصد کمی کی طرف گامزن  رہی۔

رپورٹ  کے مطابق  مہنگائی میں اضافے اور امریکی فیڈرل ریزرو کی ممکنہ شرحِ سود میں اضافے کے خدشات نے سونے کی طلب پر دباؤ ڈالا ہے، جس کے باعث سرمایہ کار محتاط ہو گئے ہیں۔

ماہرین کے مطابق جغرافیائی سیاسی صورتحال، خاص طور پر امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی اور ممکنہ امن معاہدے کی خبروں نے بھی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ پیدا کیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:ڈیزل کی فروخت پر  پابندی  لگ گئی

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر امریکی فیڈرل ریزرو نے سخت مانیٹری پالیسی کا اشارہ دیا تو سونا مزید دباؤ میں آ سکتا ہے اور قیمتیں 4,000 ڈالر کی سطح کے قریب بھی جا سکتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دیگر قیمتی دھاتیں بھی دباؤ میں ہیں، جبکہ مجموعی طور پر کموڈٹی مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔

دوسری جانب پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں  سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 

آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 7 ہزار 250 کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 39966 روپےکا ہوگیا،جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 6 ہزار 525 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 75 ہزار 947 روپے ہو گئی۔