وفاقی آئینی عدالت میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس سماعت کیلئے مقرر

Jun 12, 2026 | 10:16:AM
وفاقی آئینی عدالت میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس سماعت کیلئے مقرر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری)وفاقی آئینی عدالت میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا  جس میں وزیراعظم اور کابینہ کے خلاف توہین عدالت کارروائی کے فیصلے کے خلاف اپیل بھی شامل ہے۔
چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 16 جون کو کیس کی سماعت کرے گا،وفاقی حکومت نے وزیراعظم اور کابینہ کے خلاف توہین عدالت کارروائی کے فیصلے کو چیلنج کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا اور ایران کے درمیان ابتدائی مفاہمت طے پا گئی؛امریکی میڈیاکادعویٰ
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں حکم عدولی پر توہین عدالت کی کارروائی کا حکم دیا تھا۔