ایئر انڈیا طیارہ حادثے پر وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) وزیراعظم شہباز شریف نے احمد آباد کے قریب ایئر انڈیا طیارہ حادثے پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کو دلخراش قرار دےدیا۔
وزیر اعظم نے حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ یہ سانحہ انتہائی دلخراش ہے،متاثرہ خاندانوں کیساتھ ہماری دعائیں اور ہمدردیاں ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں بھارتی عوام کے ساتھ ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں ؛ احمد آباد طیارہ حادثے کے بعد طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کے شیئرز گرگئے