گلوکار علی حیدر کی بیٹی کی بھی موسیقی کی دنیا میں انٹری 

Jun 12, 2025 | 15:07:PM
گلوکار علی حیدر کی بیٹی کی بھی موسیقی کی دنیا میں انٹری 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف گلوکار علی حیدر کی بیٹی علیشبہ حیدر نے بھی موسیقی کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔ 

گلوکار علی حیدر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بیٹی کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو یہ خوشخبری سُنائی کہ اب ان کی بیٹی علیشبہ بھی سُروں کا جادو بکھیرتی نظر آئیں گی۔

علی حیدر کی بیٹی نے والد کے ساتھ اپنا ڈیبیو سانگ "دل نہیں لگدا" ریکارڈ کروایا ہے جو ریلیز کیا جاچکا ہے۔ 

معروف گلوکار نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ایک بہترین لمحہ علیشبا حیدر کا پہلا گانا "دل نہیں لگدا" جس میں، میں خود بھی شامل ہوں، باپ اور بیٹی کا تعاون اب ریلیز ہوگیا ہے انجوائے کریں .

یہ بھی پڑھیں:معروف گلوکارعاصم اظہر کی ہانیہ عامرکے بعد میرب علی سے بھی راہیں جدا

علیشبہ حیدر کی آواز کو سوشل میڈیا صارفین سمیت ان کے والد کے ساتھی فنکاروں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے جو علیشبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کے مستقبل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔