متروکہ وقف املاک بورڈ کا ناجائز قابضین کے خلاف آپریشن

بیدیاں روڈ لاہور میں واقع90کروڑمالیت کی 10 کنال 2 مرلہ پراپرٹی ناجائزقابضین سے واگزارکروالی گئی 

Jun 12, 2025 | 14:03:PM
متروکہ وقف املاک بورڈ کا ناجائز قابضین کے خلاف آپریشن
کیپشن: ناجائزقابضین کے خلاف آپریشن کیاجارہاہے
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)متروکہ وقف املاک بورڈ میں نئے تعینات ہونے والے چیئرمین ڈاکٹر ساجد محمود چوہان کی ہدایات پر ناجائز قابضین کے خلاف آپریشن کا آغاز کر دیا گیا۔

آج بیدیاں روڈ لاہور میں واقع متروکہ وقف املاک بورڈ کی 10 کنال 2 مرلہ پراپرٹی ناجائزقابضین سے واگزارکروائی گئی جس کی مالیت 90 کڑور بنتی ہے،یہ آپریشن سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ فرید اقبال اور ایڈمنسٹریٹر محمد اکرم جوئیہ کی نگرانی میں ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر عمر جاوید اعوان نے کیا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

اس پراپرٹی کی بے دخلی 5 ماہ پہلے ہوئی تھی مگر کوئی اسے سیل کرنے کو تیار نہیں تھا لہٰذا یہ کریڈٹ موجودہ  ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کو جاتا ہے جنہوں نے اس آپریشن کی خود نگرانی کی اور ناجائز قابضین سے کروڑوں روپے کی پراپرٹی واگزار کروائی۔