سیلزٹیکس بڑھنے سے گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا خدشہ

آلٹو کی قیمت میں ڈیڑھ لاکھ روپے تک اضافہ ہوسکتا ہے،چیئرمین آل پاکستان موٹر ڈیلرز ایسوسی ایشن

Jun 12, 2025 | 12:32:PM
سیلزٹیکس بڑھنے سے گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا خدشہ
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کاوش میمن)حکومت کی جانب سے بجٹ میں چھوٹی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کی شرح 12.5 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کے باعث گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا خدشہ پیداہوگیا۔

آل پاکستان موٹر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایچ ایم شہزاد کے مطابق،اس فیصلے سے آلٹو کی قیمت میں ڈیڑھ لاکھ روپے تک اضافہ ہوسکتا ہے,چھوٹی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کی شرح 12.5 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد ہوگئی ہے جس کے بعد گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگا اورآلٹو کی قیمت میں ڈیڑھ لاکھ روپے تک اضافہ ہوسکتا ہے۔

ایچ ایم شہزاد نے کہاکہ مقامی سطح پر تیارہونےوالی ہائبرڈ گاڑیوں پر پہلے ہی 18 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہے،پانچ سال تک پرانی گاڑیوں کی درآمداورکمرشل امپورٹ کی اجازت دی جائے تو مقامی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی آسکتی ہے،اس سے حکومت کو بھی 200 ارب روپے تک ریونیو حاصل ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب اورکےپی کے بیشترعلاقوں میں بارش،محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

آل پاکستان موٹر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایچ ایم شہزاد کاکہناہے کہ پاکستان میں اسمبل گاڑیاں پہلے ہی عام شہری کی قوتِ خرید سے باہر ہیں۔