شدید ہیٹ ویو، موٹروےپولیس نے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی 

Jun 12, 2025 | 11:42:AM
شدید ہیٹ ویو، موٹروےپولیس نے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ملک میں شدید ہیٹ ویو کے باعث موٹروےپولیس سنٹرل ریجن نے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی۔

ترجمان موٹروےپولیس سید عمران احمد کے مطابق شدید گرمی میں گاڑی چلانے سے پہلے پانی اور کولنٹ کولازمی چیک کریں،گاڑیوں کے انجن کا درجہ حرارت اور ٹائر پریشر پر نظر رکھیں، شدید گرمی میں گاڑی میں لائٹر،موبائل فون،پرفیوم اور کاربونیٹڈ مشروبات نہ رکھیں۔

ترجمان موٹروے پولیس کاکہناہے کہ دوپہر 11 بجے سے شام 4 بجے تک غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں،بچوں اور بزرگوں کو گرمی میں گاڑی میں تنہا چھوڑنے سے گریز کریں،اضافی پانی اور فرسٹ ایڈ باکس ساتھ رکھیں،گاڑی کو ہمیشہ سایہ دار جگہ پر پارک کریں، گاڑی پارک کرتے ہوئے کھڑکیاں تھوڑی سی کھلی رکھیں تاکہ ہوا کا گزر ہو۔

یہ بھی پڑھیں:سٹاک مارکیٹ کانیاریکارڈ ،انڈیکس بلندترین سطح پر ،ڈالربھی سستا

ترجمان سنٹرل ریجن کے مطابق سیٹ بیلٹ کا استعمال کریں،حد رفتار کی پابندی اور اگلی گاڑی سے محفوظ فاصلہ رکھیں۔