ایک کے بعد ایک نیا ریکارڈ،سٹاک مارکیٹ میں 100انڈیکس بلندترین سطح پر ،ڈالربھی سستا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احسن عباسی،کاوش میمن)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں100 انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 100انڈیکس 2148 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 1 لاکھ 26 ہزار کی سطح عبورکرگیا جس کے بعد انڈیکس 126029 کی سطح پر پہنچ گیاہے۔
جمعرات کوکاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 855 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 25 ہزار 208 پوائنٹس کی تاریخی بلندی پر پہنچ گیا۔
گزشتہ روز انڈیکس نے ایک لاکھ 24 ہزار کی حد عبور کی تھی ،اور کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 24 ہزار 353 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:چیئرمین سینیٹ و سپیکر کی تنخواہوں میں اضافہ: وزیراعظم نے نوٹس لے لیا
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 7 پیسے سستا ہو گیا ہے جس کے بعد ڈالر کی انٹربینک قیمت 282 روپے 40 پیسے ہو گئی ہے۔