راولپنڈی : تین بچوں سمیت خاتون نالے میں ڈوب کر جاں بحق

Jun 12, 2023 | 23:19:PM
راولپنڈی : تین بچوں سمیت خاتون نالے میں ڈوب کر جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) راولپنڈی کلر سیداں نالے میں تین بچوں سمیت ایک خاتون ڈوب کر  جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق  خاتون نالے پر کپڑے دھونے آئی تھی جبکہ بچے کھیل کے دوران گہرے پانی میں چلے گئے،  خاتون نے بچوں کو بچانے کی کوشش کی مگر ناکام رہی ۔

ذرائع کے مطابق بچوں کو بچاتے ہوئے 39 سالہ حضرو بی بی بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی ۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ  اہل علاقہ نے خود ہی بچوں کی لاشیں نکال لی, جبکہ  تینوں بچوں کی عمریں 5ے 12سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔
پولیس کے مطابق جاں بحق بچوں میں9 سالہ عزیز اللہ ن9سالہ سمیرا 11 سالہ لائبہ شامل تھی۔