ماہرہ خان کی سڑک پر ڈانس کی ویڈیو وائرل 

Jun 12, 2022 | 01:03:AM
اداکارہ ماہرہ خان، نئی ویڈیو وائرل،
کیپشن: ماہرہ خان سڑک پر ڈانس کرتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کی نئی ویڈیو وائرل ہوئی، ویڈیو میں ان کو سٹرک پر ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لالی ووڈ اداکارہ ماہرہ خان نے ایک ٹیلی فلم کی شوٹنگ کے دوران اپنے ساتھی اداکار بلال اشرف کے ساتھ شاندار ڈانس مووز سے اپنے مداحوں کا دل جیت لیا۔وائرل ویڈیو میں ہمسفر سٹار کو ٹیلی فلم ”ایک ہے نگار“ کی شوٹنگ کے دوران بلال اشرف کے ساتھ رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے،دونوں کے ڈانس کی ویڈیو سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے تبصرے کئے جارہے ہیں۔
اداکارہ ماہرہ خان اور بلال اشرف کے ہمراہ اور لوگوں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جو کہ ان کے ڈانس کی ویڈیو بنانے میں مصروف ہیں، رقص میں دونوں مسکرا بھی رہے ہیں۔اداکارہ ماہر ہ خان اور اداکار بلال اشرف نے بھارتی مقبول گلوکار پراتیک بچن کے گانے پر رقص کیا۔
واضح رہے کہ ٹیلی فلم'ایک ہے نگار'میں پاکستان کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کا کردار ادا کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: گستاخ رسولﷺ بھارتی جنتا پارٹی کی ترجمان نوپور شرما کی طلبی