گستاخ رسولﷺ بھارتی جنتا پارٹی کی ترجمان نوپور شرما کی طلبی 

Jun 11, 2022 | 23:33:PM
بھارتی پولیس، گستاخ رسولﷺ، بھارتی جتنا پارٹی، ترجمان، طلب،
کیپشن: بی جے پی ترجمان نوپور شرما، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی پولیس نے گستاخ رسولﷺ بھارتی جنتا پارٹی کی ترجمان نوپور شرما کو طلب کرلیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس حکام نے نوپور شرما کو بیان ریکارڈ کروانے کیلئے 25 جون کو طلب کرلیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ متعلقہ چینل سے توہین آمیز بیان کی ویڈیو طلب کی گئی تھی جس کے بعد انہیں بیان ریکارڈ کروانے کیلئے طلب کیا گیا ہے۔نوپور شرما کے خلاف مقدمہ رضا اکیڈمی کی جانب سے درج کروایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی کا بڑا وار،حریف سیاسی جماعت کی ایک ساتھ 6 وکٹیں گرا دیں
خیال رہے کہ بی جے پی کی ملعون رہنما نوپور شرما نے نبیﷺ کی شان میں گستاخی کی تھی جس کے خلاف دنیا بھر کے مسلمانوں میں غصہ پایا جاتا ہے۔ عرب ممالک میں بھی بھارت کے خلاف سخت موقف اپنایا ہے اور عوام کی جانب سے بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جارہا ہے۔
مسلم ممالک کی جانب سے شدید ردعمل پر بھارتی حکمران جماعت کو گھٹنے ٹیکنے پڑے اور بی جے پی نے ترجمان نوپور شرما کو عہدے سے ہٹادیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا میں پٹرول کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ