لاہور، تیز رفتار کار مصروف شاہراہ پر الٹنے کے بعد جل کر تباہ

Jun 12, 2021 | 10:19:AM
 لاہور، تیز رفتار کار مصروف شاہراہ پر الٹنے کے بعد جل کر تباہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) لبرٹی میں مین بلیوارڈ پر تیز رفتار کار الٹنے کے بعد جل کر تباہ ہو گئی ،بتایا جاتا ہے کہ حادثہ کے وقت ڈرائیور کار  کو انتہائی  تیز رفتاری  سے چلاتا ہوا آیا، جو کہ الٹنے بعد آتشزدگی کا شکار ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق  کار الٹنے کے بعد اس میں آگ بھڑک اٹھی ،اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھا دی۔علاقہ کے مکینوں نے بروقت ڈرائیور کو گاڑی سے نکال کر اس کی جان بچائی، گاڑی میں آگ لگنے سے لبرٹی سے مین مارکیٹ تک ٹریفک جام ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق مصروف شاہراہ پرحادثہ  کی وجہ سے دوسرے شہریوں کو مشکلات درپیش ہوئیں، اور ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، البتہ اپنی مدد آپ کے تحت گاڑی میں لگی آگ بجھائی گئی ، اور شہریوں کی مدد سے ڈرائیور کی جان بچائی جا سکی۔
 یہ بھی پڑھیں:    بچے ہمارا مستقبل ہیں ،ان سے بچپن اور انکے خواب نہ چھینیں