بچے ہمارا مستقبل ہیں ،ان سے بچپن اور انکے خواب نہ چھینیں

Jun 12, 2021 | 09:53:AM
بچے ہمارا مستقبل ہیں ،ان سے بچپن اور انکے خواب نہ چھینیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) بچوں کی مزوری کے عالمی دن پر وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کا پیغام آج پوری دنیا میں بچوں کی مشقت کیخلاف دن منایا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کا آئین چودہ سال سے کم عمر بچوں سے مشقت کی اجازت نہیں دیتا بچوں کی یہ عمر مزدوری کرنے کی نہیں ہے، کم عمر بچوں سے مشقت کرانے والے آئین اور قانون کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، بچوں کو تعلیم دیں ان سے مزدوری نہ کرائیں۔

واضح رہے حکومت نے بچوں کی گھریلو ملازمت پر پابندی عائد کی ہے اگر کوئی بچہ کسی کے گھر ملازمت کر رہا ہے تو پولیس کو رپورٹ کریں، بچے ہمارا مستقبل ہیں ان سے بچپن اور عزت نفس نہ چھینیں بچوں کے خواب نہ چھینیں یہی بچے ملک کو آگے لیکر چلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:    طلبا پر جسمانی تشدد روکنے کیلئے قانون سازی کا فیصلہ، اساتذہ کیلئے سخت سزائیں