کراچی :گھر کے باہر کھڑا شہری لمحوں میں لٹ گیا، ویڈیو نے سب کو چونکا دیا

Jul 12, 2026 | 13:14:PM
کراچی :گھر کے باہر کھڑا شہری لمحوں میں لٹ گیا، ویڈیو نے سب کو چونکا دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) نیو ٹاون تھانے کی حدود میں پرانی سبزی منڈی چاندنی چوک کے قریب شہری سے لوٹ مار کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں موٹر سائیکل پر سوار 2 افراد کو دیکھا جا سکتا ہے جو اپنے گھر کے سامنے رکتے ہیں۔

 موٹر سائیکل سوار ملزمان گھر کے باہر کھڑے شخص سے موبائل فون اور 8 ہزار روپے نقدی چھین کر لے گئے۔ 

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ اچانک موٹر سائیکل سوار ملزمان آتے ہیں اور جھپٹا مار کر قیمتی اشیاء چھین لیتے ہیں، اس دوران ایک شہری گھبرا کر بھاگ جاتا ہے۔

 موٹر سائیکل سے ایک مسلح ملزم نیچے اترتا ہے اور اسلحے کے زور پر شہری کی جامہ تلاشی لیتا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ شب 12 بجے کے قریب پیش آیا، واقعے کا تاحال مقدمہ درج نہیں کروایا گیا جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔