لکی مروت پولیس کی بروقت کارروائی، تھانے پر فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز )پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تھانے پر دہشت گردوں کے حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔
خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع لکی مروت میں تھانا گمبیلا پر دس بارہ دہشت گردوں نے حملے کی کوشش کی، پولیس نے تھانے کے قریب دہشت گردوں کی نقل و حرکت بھانپتے ہوئے فائرنگ شروع کی۔
پولیس کی فائرنگ سے دہشت گرد فرار ہو گئے، حملے میں پولیس نفری مکمل محفوظ رہی اور دہشت گردوں کی حملہ کرنے کی کوشش ناکام ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی مسافرطیارے کو حادثہ کیوں پیش آیا؟رپورٹ نے شہریوں کے ہوش اڑا دئیے
آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے فون کر کے لکی مروت پولیس کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
آر پی او بنوں ریجن سجاد خان کے مطابق دہشت گرد حملے سے نمٹنے کے لیے پولیس فورس پہلے سے الرٹ اور جدید ٹکنالوجی سے لیس ہے۔