بشریٰ انصاری کی ڈانس کرتے ایک اور ویڈیو وائرل، صارفین کی شدید تنقید

Jul 12, 2021 | 22:10:PM
بشریٰ انصاری کی ڈانس کرتے ایک اور ویڈیو وائرل، صارفین کی شدید تنقید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری ایک مرتبہ پھر شادی کے دوران ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر ہدف تنقید بن گئی ہیں۔
اداکارہ بشریٰ انصاری نے دیگر شوبز شخصیات کے ہمراہ حال ہی میں ہدایت کارہ سلطانہ صدیقی کے خاندان میں منعقدہ شادی کی تقریب میں شرکت کی، جس میں انہوں نے اپنی ساتھیوں کے ہمراہ ڈانس بھی کیا۔
ویڈیو میں سینئر اداکارہ کے ہمراہ اداکارہ کبریٰ خان بھی سبز ساڑھی زیب تن کئے رقص کرتی نظر آرہی ہیں۔

ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے ایک مرتبہ پھر اداکارہ بشریٰ انصاری پر تنقید شروع ہوگئی۔
سعد عباسی نامی صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ‘اب کورونا کہاں ہے؟ ہمارے ہاں شادی ہوتی ہے انہیں کورونا ایس او پیز یاد آجاتی ہیں’۔
ایک اور صارف نے کہا کہ ‘بشریٰ دو ماہ قبل انسٹاگرام پر کہہ رہی تھیں کہ کورونا ایک سنجیدہ مسئلہ ہے جبکہ ماہا خان نامی صارف کا کہنا تھا کہ یہ آنٹی وہی ہیں جن کی بہن کا کورونا سے انتقال ہوا ہے اور جو لائیو سیشن میں کورونا ایس او پیز کا بتارہی تھیں اور اب یہ کھلے کھلے عام ناچ رہی ہیں۔