حکومت کا بڑا فیصلہ!سپیشل اکنامک زونز (ترمیمی) آرڈیننس 2026 واپس لینے کی منظوری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) حکومت نےسپیشل اکنامک زونز (ترمیمی) آرڈیننس 2026 واپس لینے کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق آرٹیکل 89(2)(b) کے تحت صدرِ مملکت کو آرڈیننس واپس لینے کا مشورہ دے دیا گیا،وزیراعظم شہباز شریف نے سپیشل اکنامک زونز ترمیمی آرڈیننس واپس لینے کی سمری پر دستخط کر دیے،سپیشل اکنامک زونز (ترمیمی) آرڈیننس 2026 قومی پالیسی سے ہم آہنگ نہ ہونے پر واپس لیا گیا۔
اس سلسلے میں وزیراعظم آفس کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
خیال رہے کہ پیپلزپارٹی نے آرڈیننس جاری ہونے پر قومی اسمبلی اجلاس تو واک آؤٹ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافہ ہوگا یا نہیں؟ حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا