بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافہ ہوگا یا نہیں؟ حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وفاقی حکومت نے بجلی صارفین کے لیے خوشخبری دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اوسط بنیادی ٹیرف میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا جائے گا۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی سماعت کے دوران پاور ڈویژن کی بریفنگ کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ صارفین پر اضافی بوجھ نہ ڈالنے کے لیے اوسط بنیادی ٹیرف برقرار رکھا جائے۔
ایڈیشنل سیکریٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے بچنے کے لیے سبسڈی میں ضروری ایڈجسٹمنٹ کر دی گئی ہےجس کے باعث ٹیرف بڑھانے کی ضرورت نہیں رہی۔
پاور ڈویژن کے حکام کے مطابق جولائی سے اب تک انرجی مکس میں نمایاں بہتری آئی ہے، جس سے پیداواری لاگت کم ہوئی اور عوام کو ریلیف فراہم کرنا ممکن ہوا۔
حکام نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت نے تمام حالات کا جائزہ لینے کے بعد ٹیرف میں کوئی ردوبدل نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں مختلف کیٹیگریز کے بجلی صارفین کو مجموعی طور پر 629 ارب روپے کی سبسڈی دی جا رہی ہے تاکہ بجلی عوام کے لیے سستے نرخوں پر دستیاب رہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان 500 بنگلہ دیشی طلبا کو سکالر شپ دے گا، معاہدہ طے پا گیا