جسٹس محمد اعظم خان، جسٹس محمد آصف، جسٹس انعام امین منہاس کو مستقل کرنے کی منظوری
اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی منظوری ، جسٹس محمد اعظم خان کو مستقل جج لگایا جائے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(امانت گشکوری)جوڈیشل کمیشن کے تین اجلاسوں کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دی، جسٹس محمد اعظم خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ کا مستقل جج لگانے کی منظوری دی گئی ہے۔
جسٹس محمد آصف اور جسٹس انعام امین منہاس کی مستقلی کی بھی منظوری دی گئی، جسٹس نجم الدین مینگل کو بلوچستان ہائیکورٹ میں مستقل کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

جسٹس ایوب خان کی مستقلی کو اکثریت نے مسترد کیا ہے، جوڈیشل کمیشن نے ججز کی تقرری اور جوڈیشل کمیشن رولز پر بھی غور کیا۔
ہائیکورٹس کے آئینی بنچز کیلئے ججز کی نامزدگی کے اصولوں پر مشاورت کی گئی، جوڈیشل کمیشن رولز 2024 میں ترامیم اور ججز کے انٹرویو کا طریقہ کار بھی زیر بحث آیا۔
وفاقی آئینی عدالت میں تقرریوں سے متعلق رولز میں ترمیم پر بھی غور کیا گیا، جوڈیشل کمیشن نے معاملے کے تفصیلی جائزے کیلئے کمیٹی کو اختیار دے دیا، کمیٹی کو سفارشات تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :ٹانک، گومل بازار روڈ پر بکتر بند گاڑی کے قریب دھماکا، 5 پولیس اہلکارشہید