”یہ جو ہلکا ہلکار سرور ہے “گیت پر ریما خان نے اپنے شوہر کیساتھ ایسی حرکت کردی، بیچارہ منہ دیکھتا رہ گیا

Jan 12, 2022 | 18:30:PM
ریما خان، تعارف کی محتاج، نام اور شہرت
کیپشن: اداکارہ ریما خان اپنے شوہر کے ساتھ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(نزاکت علی)لالی ووڈ اداکارہ ریما خان کسی تعارف کی محتاج نہیں، انہوں نے شوبز کی دنیا میں جو نام اور شہرت پائی ہے وہ بہت کم لوگوں کو نصیب ہوتی ہے۔ریما خان کا شمار پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی نمایاں ترین شخصیات میں ہوتا ہے، اداکارہ نے اپنی فلمی کیئریئر کا آغاز فلم ”بلندی“سے کیا تھا اور اس کے بعد شہرت کی بلندیوں کو چھویا۔

یہ بھی پڑھیں: مجھے لگتا ہے، پی ٹی آئی والوں نے راکٹ خرید لیا۔۔! جس نے یہ تقریر نہیں سنی۔۔اس نے کچھ نہیں سنا۔۔!
ریما خان نے پاکستانی نژادامریکی ڈاکٹر سے شادی کے بعد شوبز کی دنیا کو خیرباد کہہ دیا ہے تاہم وہ مارننگ شوز کے علاوہ دیگر بھی شرکت کرتی رہتی ہیں ، ریما خان کے پاکستان سمیت دنیا بھر میں چاہنے والے پائے جاتے ہیں ، اداکارہ سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک ہیں اور اپنے مداحوں کیلئے تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جس پر انہیں مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی ملتی ہے۔
اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ان کے شوہر بنچ پر بیٹھے ہیں اور آگے آگ جل رہی ہے جسے دیکھ کے لگتا ہے کہ اداکارہ نے گھر میں بون فائرکیا ہے ، ویڈیو کے بیک میں معروف گیت ”یہ جو ہلکاہلکار سرور ہے کہ تیری نظر کا قصور ہے “چل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا، ملک میں قیمت کیا رہی ؟ جانیے
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ نے اپنا ہاتھ میں سیخ پکڑی ہوئی ہے اوروہ اپنے شوہر کوکباب کھلاتی ہیں ، جس پر ریما خان کے شوہر خوش ہوجاتے ہیں، اسی دوران اداکارہ دوسرا کباب ان کے منہ کے قریب لاتی ہیں اور پھر اپنے منہ میں ڈال لیتی ہیں جس پر ان کے شوہر ریما خان کا منہ دیکھتے رہ جاتے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Reema Khan (@iamreemakhan)

یہ بھی پڑھیں: نوازشریف کی وطن واپسی، حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا