آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات کا شیڈول جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جنید ریاض)آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات کا شیڈول جاری،پیکٹاء کے تحت بورڈ امتحان مارچ کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں ہونگے۔
امتحانات کیلئے سپروائزری سٹاف کی تعیناتی کا حکم جاری کردیا گیا۔
سی ای اوز کو آن لائن سسٹم کے ذریعے 100 فیصد اسٹاف تعینات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ریزیڈنٹ انسپکٹر کیلئے ہیڈ/ڈپٹی ہیڈ آف سکول مقرر ہوگا،سپرنٹنڈنٹ اور ٹیسٹ ایڈمنسٹریٹر اپنے سکول میں ڈیوٹی نہیں دے سکیں گے۔
ہر 40 امیدواروں پر ایک ٹیسٹ ایڈمنسٹریٹر تعینات کیا جائے گا،امتحانی مراکز پر بارکوڈ اسکیننگ کیلئے اینڈرائیڈ موبائل استعمال ہونگے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان امن، برداشت اور باہمی احترام کے فروغ کیلئے پرعزم ہے:صدر زرداری
عملے کی تعیناتی 14 فروری تک مکمل کی جائے،خواتین امیدواروں کیلئے ترجیحاً خواتین عملہ تعینات کیا جائے گا۔