قومی اسمبلی کےنو منتخب 5 امیدواروں کا مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان

Feb 12, 2024 | 15:29:PM
قومی اسمبلی کےنو منتخب 5 امیدواروں کا مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راودلشادحسین)قومی اسمبلی کے آزاد  نو منتخب ہونے والے 5 امیدوارں  نے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کے بعد پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن میں  شمولیت اختیار کرنے والوں میں  این اے 189 سے سردار شمشیر مزاری، پی پی 195 سے عمران اکرم، پی پی 240 سے سہیل خان، پی پی 297 سے خضر حسین مزاری اور پی پی 249 سے صاحبزادہ محمد گزین عباسی  شامل تھے۔
تمام ارکان نے قائد نواز شریف پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا، جبکہ شہباز شریف  نے آزاد ارکان کو پارٹی میں شمولیت پر  مبارکباد دی۔

 شہباز شریف نے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  آپ کے جذبے کو سراہتا ہوں،آپ پاکستان کو سنوارنے اور عوام کو مشکلات سے نجات دلانے والے قافلے کا حصہ بنے ہیں.

انہوں نے کہا کہ  پاکستان مسلم لیگ (ن) کا اولین ایجنڈا ملک اور قوم کی معاشی خوشحالی ہے،پہلے سے بھی بڑھ کر عوام کی خدمت کریں گے، انشاللہ۔

یہ بھی پڑھیں:اتحادیوں کے ہاتھوں شکست
نومنتخب ارکان اسمبلی نے نواز شریف اور شہباز شریف کی ملک وقوم کے لئے خدمات اور جذبے کو سراہا، نومنتخب ارکان اسمبلی کی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو نواز شریف کے پرخلوص وژن، ترقی کے ایجنڈے اور خدمت کے تجربے کی ضرورت ہے۔