گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو این ایف سی میں حصہ ملنا چاہئے: نواز شریف
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو این ایف سی میں حصہ ملنا چاہیے۔
مسلم لیگ (ن) کی آزاد کشمیر سے متعلق قائم سیاسی کمیٹی کا اہم اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس کی صدارت پارٹی قائد اور مرکزی صدر میاں نواز شریف نے کی۔
اجلاس میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے سیاسی حالات، آئندہ عام انتخابات اور تنظیمی معاملات پر تفصیلی غور کیا گیا۔
اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ پارٹی کے فیصلے مشاورت سے ہونے چاہئیں، اس پر ہم نے کبھی سمجھوتہ نہیں کیا، ٹکٹ دیتے ہوئے دیکھنا ہے کہ کون اپنا ہے اور کون پرایا، اپنوں پر پرائے لوگوں کو فوقیت نہیں دینی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستانی ویمنز انڈر 19 ٹیم نے بنگلا دیش کیخلاف بہتر ین کارکردگی دکھائی :محسن نقوی