بھارت کی بحری فورسز نے 11 ماہی گیروں  کو گرفتار کرلیا، اطلاع ملنے پر گھروں میں کہرام 

Dec 12, 2025 | 17:56:PM
بھارت کی بحری فورسز نے 11 ماہی گیروں  کو گرفتار کرلیا، اطلاع ملنے پر گھروں میں کہرام 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مبشر حسین)بھارت کی بحری فورسز نے پاکستانی کشتی سمیت 11 ماہی گیروں  کو گرفتار کرلیا،گرفتار ماہی گیروں کا تعلق کراچی  کے علاقے ابراہیم حیدری سے ہے۔  اطلاع ملنے پر ابراہیم حیدری میں کہرام  مچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار بھارت کی بحری فورسز نے جن ماہی گیروں  کو گرفتار کیا ہے ان میں 50 سالہ صافی محمد، 52 سالہ ابراہیم، 31 سالہ غلام مصطفیٰ ، اور 32 سالہ  سرمیر بار ،15 سالہ حبیب، 35 سالہ سلطان، 51 سالہ سوما،24 سالہ سرفراز ، 25 سالہ مہتاب 56 سالہ حسین اور 12 سالہ ظہیر  گرفتار ہونے والوں میں شامل ہیں۔ گرفتار ماہی گیروں کا تعلق کراچی ابراہیم حیدری سے ہے، ان افراد میں زیادہ تر بوگانی محلہ کے رہنے والے شامل ہیں ،سین بوگانی سمیت تمام ماہی گیر گاجر کیری سیزن میں سمندر گئے تھے،بھارتی فورسز نے سمندری حدود کی خلاف ورزی کا الزام لگا کر حراست میں لیا۔گرفتاری کا پتہ چلنے پر ابراہیم حیدری میں گھروں میں کہرام برپا ہے اور  اہل خانہ شدید پریشان ہیں ،تمام ماہی گیر ایک ہی خاندان کے افراد بتائے جاتے ہیں،

مقامی رہائشیوں نےحکومتِ پاکستان سے  گرفتار ماہی گیروں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے،سماجی رہنماؤں نے ماہی گیروں کے تحفظ کے لیے مؤثر پالیسی کا مطالبہ کیا ہے۔اہلخانہ نے اپیل کی ہے کہ حکومت بھارتی حکام سے رابطہ کر کے ماہی گیروں  کی واپسی کو  یقینی بنائے۔

یہ بھی پڑھیں:ترکی کو غزہ کیلئے بین الاقوامی استحکام فورس میں شامل کیا جانا چاہیے، ٹام بیرک