صارفین کو بجلی کی مستحکم فراہمی،کے الیکٹرک نے ایک اور سنگ میل طے کرلیا

Dec 12, 2022 | 21:02:PM
 صارفین,بجلی, مستحکم ،کے الیکٹرک,سنگ میل
کیپشن: کے الیکٹرک لوگو(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کے الیکٹرک نے کراچی کے صارفین کو بجلی کی مستحکم فراہمی کیلئے ایک اور سنگ میل طے کرلیا۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ شہر میں بجلی کی فراہمی بہتر بنانے کیلئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نئے گرڈ اسٹیشن کا سنگ بنیاد رکھ دیا،اس موقع پرصوبائی وزیر توانائی امتیاز شیخ  بھی موجود تھے ،وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کے کے آئی  گرڈ یقینی طور پرکراچی شہرکی  معیشت کو مزید مستحکم  کرنے اور ملازمت کے مواقع پیدا کرے گا،نیشنل گرڈ انٹرکنکش کے اس منصوبے پر 13 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی، نیا گرڈ اسٹیشن کے الیکٹرک کے سسٹم کو نیشنل گرڈ سے منسلک کرے گا،سندھ حکومت  بڑے شہروں کی ترقی کو یقینی بنانے کیلئے کے الیکٹرک کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے،کے کے آئی گرڈ 500 کلو واٹ کا پہلا اور کے الیکٹرک کے نظام میں 73واں گرڈ ہے،چیف ایگزیکٹو کے الیکٹرک  مونس عبداللہ علوی کا کہنا تھا کہ کے کےآئی کی تعمیر کے لئے 40 ایکڑ زمین مختص کرنے پر وزیر اعلی سندھ کا شکر گزار ہوں،کے کے آئی گرڈ کے قیام سے  کراچی  کو نیشنل گرڈ سے 2050 میگاواٹ تک بجلی کی ترسیل کی گنجائش قائم ہوجائے گی۔