آنجہانی اداکار سدھارتھ شکلا کےلیے شہناز گِل کا جذباتی پیغام

Dec 12, 2022 | 14:39:PM
فائل فوٹو
کیپشن: آنجہانی اداکار سدھارتھ شکلا کےلیے شہناز گِل کا جذباتی پیغام
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بھارتی آنجہانی ہیرو، ریئیلٹی شو بگ باس سیزن 13کے فاتح سدھارتھ شکلا کی آج سالگرہ ہے، اس موقع پر اداکارہ شہناز گِل جذباتی نظر آ رہی ہیں۔بھارتی پنجاب کی کترینہ کیف کے نام سے مشہور شہناز گِل نے سوشل میڈیا پر اپنے بوائے فرینڈ کی سالگرہ کے موقع پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ و گلوکارہ شہناز گِل نے اپنے آنجہانی بوائے فرینڈ کے لیے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔اداکارہ نے سدھارتھ شکلا کے مسکراتے چہرے کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ میں تم سے دوبارہ ملوں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس 2 ستمبر کو مشہور ریئیلٹی شو بگ باس سیزن 13 کے فاتح سدھارتھ شکلا 40 برس کی عمر میں اچانک دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے تھے۔