جو جیتا وہ سکندر۔۔ ایل پی ایل کا آج پہلا سیمی فا ئنل

Dec 12, 2020 | 23:52:PM
جو جیتا وہ سکندر۔۔ ایل پی ایل کا آج پہلا سیمی فا ئنل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز ) لنکا پریمیئر لیگ کا پہلا سیمی فائنل کولمبو کنگز اور گال گلیڈی ایٹرز کے درمیان کل(اتوار) کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں جیت کے لیے پرامید ۔دونوں ٹیموں میں ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو تنہا میچ کا نقشہ بدل سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطا بق کولمبو میں چندیمل ، لاوری ایونز ہیں، اینجلو میتھیوز اور قیس احمد بھی ہیں۔جبکہ گال گلیڈی ایٹرز میں گوناتھلاکا کے ساتھ اعظم خان، حضرت اللّٰہ زازئی بیٹنگ کی پاور ہیں، تو بولنگ میں محمد عامر اور نوان تھوشارا رنگ جما رہے ہیں۔ پوائنٹں ٹیبل پر کولمبو کنگز کا پہلا نمبر ہے تو گال گلیڈایٹرز کی پوزیشن چار ہے لیکن دونوں ٹیموں میں ہونے والے میچز میں پلڑا برابر ہے۔گروپ اسٹیج کے دوران دونوں نے ایک ایک میچ جیتا ہوا ہے لیکن جو جیتے گا فائنل میں اور جو ہارا ایونٹ سے باہر ہو جائے گا۔