وزیر داخلہ محسن نقوی اور سربراہ قومی سلامتی کونسل کی اہم ملاقات،مختلف امور پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیر داخلہ محسن نقوی اور سربراہ قومی سلامتی کونسل ایران محسن رضائی کی اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اس موقع پر سربراہ قومی سلامتی کونسل ایران محسن رضائی کا کہنا تھا ہم پاکستان کی حکومت، فوج اور عوام کو عالم اسلام کا عظیم اثاثہ سمجھتے ہیں،وزیراعظم پاکستان اور آرمی چیف پہلے سے کہیں زیادہ فعال کردار ادا کررہے ہیں، وہ علاقائی پیش رفت کےحوالے سے اقدامات اٹھا رہے ہیں،ایرانی صدر پزشکیان پاکستان کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی صدر سمجھتے ہیں دونوں ممالک میں تجارتی حجم میں کئی گنا اضافہ کیا جانا چاہیے، دونوں ممالک کے درمیان ایک مضبوط تعلق قائم ہوا ہے اور یہ قربت حقیقی اور گہرے یقین پر مبنی ہے۔
سربراہ سلامتی کونسل ایران نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے عوام کے درمیان باہمی پیار عالمی سطح پر مثال ہے، امام خمینی، شہید سپریم لیڈر اور موجودہ سپریم لیڈر نےپاکستان کی سٹریٹجک اہمیت کو سمجھا، دونوں اقوام کے درمیان تعلقات حقیقی اور مشترکہ عقائد و نظریات پر مبنی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران پر مسلط کی گئی جنگ کے دوران پاکستان کے عوام نے ہماری بھرپور حمایت کی ہے۔
ہی بھی پڑھیں : بیرسٹر گوہر کی عمران خان سے ملاقات ہوگئی ہے؛سلیم مانڈوی والا کا بڑا انکشاف