رواں سال کا دوسرا سورج گرہن آج ہوگا

Aug 12, 2026 | 12:36:PM
رواں سال کا دوسرا سورج گرہن آج ہوگا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)رواں سال کا دوسرا سورج گرہن آج ہوگا۔

عرب میڈیا کے مطابق یورپ میں آج 1999کے بعد  پہلا مکمل سورج گرہن دیکھا جائے گا۔

مکمل سورج گرہن مغربی اسپین اور آئس لینڈ میں مقامی وقت کے مطابق 6 بج کر 27 منٹ پر دیکھا جائے گا، آئس لینڈ کے قریب مکمل سورج گرہن کا دورانیہ 2 منٹ 18سیکنڈ تک رہے گا۔

اس کے علاوہ میڈرڈ، بارسلونا میں 99 فیصد سورج گرہن کا مشاہدہ کیا جائے گا جب کہ سورج کو پیرس میں 92 فیصد، لندن میں 91 فیصد اور برلن میں 85 فیصد گرہن لگے گا۔

اس کے علاوہ افریقا، کینیڈا اور امریکا کےکچھ حصوں میں بھی جزوی سورج گرہن ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:بحیرۂ احمر سے افسوسناک خبراسحاق ڈار کی شدید مذمت۔۔!

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے  بتایا کہ  آج رات رواں سال کا آخری اور مکمل سورج گرہن ہوگا، سورج گرہن پاکستان میں نظر نہیں آئے گا، سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 34 منٹ پر ہوگا، رات 10 بجکر 46 منٹ پر سورج گرہن عروج پر ہوگا اور  سورج گرہن 12 بجکر 58 منٹ پر مکمل طور پر ختم ہو جائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  28 اگست کو جزوی چاند گرہن بھی ہوگا اور چاند گرہن کا مشاہدہ بھی پاکستان میں نہیں کیا جاسکے گا۔