ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن کی درخواست رد کر دی

Aug 12, 2025 | 21:00:PM
ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن کی درخواست رد کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طاہر جمیل خان ) ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن کی درخواست رد کر دی،ضلعی انتظامیہ  نے کہا ہے کہ سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر کسی سیاسی سرگرمی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے ورکرز کنونشن کے لئے حساس وقت کا انتخاب کیا ہے،چہلم، داتا دربار عرس اور جشن آزادی کی تقریبات میں سیاسی اجتماع کے لئے انتظامات ممکن نہیں ،ضلعی انتظامیہ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے چہلم، داتا دربار عرس اور 14 اگست کی تقریبات میں مصروف ہیں۔ 

خیال رہے کہ تحریک انصاف 14 اگست کو ورکرز کنونشن کا انعقاد کرنا چاہتی تھی،ورکرز کنونشن شاہدرہ کے مقام پر منعقد ہونا تھا،تحریک انصاف نے کنونشن کی اجازت کے لئے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا،عدالت نے ڈپٹی کمشنر آفس کو تحریک انصاف کی درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔ 

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کا طبی معائنہ، کانوں اوردانتوں کی صفائی کی گئی، مکمل صحتیاب قرار