عمران خان کا طبی معائنہ، کانوں اوردانتوں کی صفائی کی گئی، مکمل صحتیاب قرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا جیل میں طبی معائنہ کیا گیا۔
جیل ذرائع کے مطابق پمزہسپتال کے ڈاکٹرزکی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا اور ڈاکٹرز نے بانی پی ٹی آئی کے کانوں اور دانتوں کا چیک اپ بھی کیا،ذرائع نے بتایاکہ بانی پی ٹی آئی کے کانوں اور دانتوں کی صفائی بھی کی گئی اور ڈاکٹرز نے انہیں مکمل صحت یاب قراردیا۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے بانی پی ٹی آئی کو کچھ ٹیسٹ بھی تجویزکیے جبکہ بانی پی ٹی آئی نے دانتوں کے چیک اپ کیلئے ڈاکٹرعاصم کوبلانے کی درخواست کی۔
جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں : نوجوانوں کاعالمی دن،وزیراعظم کا ایک لاکھ مفت لیپ ٹاپ دینے کا اعلان