پاکستانی کیوسٹ محمد آصف ورلڈ گیمز سنوکر ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارسل خان درانی)پاکستانی کیوسٹ محمد آصف ورلڈ گیمز سنوکر ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔کوارٹر فائنل میں برطانیہ کے زیک کوسکر کو 0-2 سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق محمد آصف نے ورلڈ گیمز سنوکر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے پہلے فریم میں 79-15 سے کامیابی 51 کا شاندار بریک شامل ہے۔دوسرے فریم میں 89-31 سے فتح سمیٹ کر میچ اپنے نام کیا۔سیمی فائنل جیتنے پر کم از کم کانسی کا تمغہ یقینی ہو جائے گا۔ہارنے کی صورت میں بھی برانز میڈل کے لیے موقع برقرار رہے گا۔
پاکستان نے ورلڈ گیمز میں اب تک صرف ایک تمغہ جیتا ہے۔واحد تمغہ 2001 میں شوکت علی نے سنوکر میں کانسی کا حاصل کیا تھا۔پری کوارٹر فائنل میں جرمنی کے الیگزینڈر وادو کو 1-2 سے ہرایا۔دوسرے فریم میں 109 کا شاندار بریک لگا کر 9-116 سے جیت حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں:ہم دہشت گردی کا ہر شکل میں مقابلہ کرنے کے لئے پُرعزم ،ترجمان امریکی سفارتخانہ