ہم دہشت گردی کا ہر شکل میں مقابلہ کرنے کے لئے پُرعزم ،ترجمان امریکی سفارتخانہ
آج امریکہ-پاکستان کاؤنٹر ٹیررازم ڈائیلاگ کا انعقاد ہوا, کاؤنٹر ٹیررازم کے عبوری کوآرڈینیٹر گریگوری لوگرفو اور امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے شرکت کی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ترجمان امریکی سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ آج امریکہ-پاکستان کاؤنٹر ٹیررازم ڈائیلاگ کا انعقاد ہوا ،ہم دہشت گردی کا ہر شکل میں مقابلہ کرنے کے لئے پُرعزم ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کے ترجمان نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ’’ ہم دہشت گردی کا ہر شکل میں مقابلہ کرنے کے لیے پُرعزم ہیں, آج امریکہ-پاکستان کاؤنٹر ٹیررازم ڈائیلاگ کا انعقاد ہوا, کاؤنٹر ٹیررازم کے عبوری کوآرڈینیٹر گریگوری لوگرفو اور امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے آج امریکہ-پاکستان کاؤنٹر ٹیررازم ڈائیلاگ میں شرکت کی، امریکہ-پاکستان کاؤنٹر ٹیررازم ڈائیلاگ میں اس عالمی خطرے سے نمٹنے کے لیے مشترکہ عزم کو فروغ دیا گیا‘‘۔

یہ بھی پڑھیں:سوزوکی نے اپنی مشہور زمانہ گاڑی پر بڑی آفر لگا دی ، ساڑھے4 لاکھ بچت کا موقع