جشن آزادی اور معرکہ حق کی جیت کا جشن،اسلام آباد اور لاہور میں چھٹی کا اعلان

Aug 12, 2025 | 12:37:PM
 جشن آزادی اور معرکہ حق کی جیت کا جشن،اسلام آباد اور لاہور میں چھٹی کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( طیب سیف,قیصرکھوکھر)جشن آزادی اور معرکہ حق کی جیت کا جشن ،اسلام آباد میں  کل عام چھٹی کا اعلان ،لاہور میں 15 اگست کو عام تعطیل ہو گی۔ 

 تفصیلات کے مطابق ملک بھر جشن آزادی کو بھرپور طریقے سے منانے کےلئے تیاریاں جاری ہیں ،اسلام آباد میں  جشن آزادی اور معرکہ حق کی جیت کا جشن منانے کےلئے  کل عام چھٹی کا اعلان کر دیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی سینئررہنما کی بڑی مشکل آسان، عدالت کو  یقین دہانی کرا دی گئی

ڈپٹی کمشنر نے  تعطیل  کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

 دوسری جانب 15اگست بروز جمعتہ المبارک کو لاہور میں مقامی تعطیل ہوگی، حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس کے سلسلہ میں مقامی تعطیل ہوگی۔

حضرت داتا گنج بخشؒ کے 982ویں سالانہ عرس کی مناسبت سے مقامی چھٹی کا اعلان کیا گیا، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آج مقامی تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق  رواں ہفتے کچھ اداروں میں 4 چھٹیاں ہیں کیونکہ جمعرات کو 14 اگست ہے، جمعہ کو  حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس کے سلسلہ میں مقامی تعطیل چھٹی اس کے بعد ہفتے کو بھی کچھ ادارے بند رہتے ہیں جبکہ اتوار کو بھی چھٹی ہوتی ہے۔