بھارتی فاسٹ بالر محمد شامی بار بار  زخمی،کیا انکا کیریئر کے ختم ہونے کا خطرہ ہے؟

Aug 12, 2025 | 00:22:AM
 بھارتی فاسٹ بالر محمد شامی بار بار  زخمی،کیا انکا کیریئر کے ختم ہونے کا خطرہ ہے؟
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شامی بار بار  زخمی ہو رہے ہیں جس سے ان کے کیریئر کے ختم ہونے کا خطرہ ہے۔ شامی کو فٹنس خدشات کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف بھارت کی 5 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے منتخب نہیں کیا گیا تھا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اب نئی رپورٹس منظر عام پر آئی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ انگلینڈ جانے والی ٹیم کے انتخاب سے پہلے اجیت اگرکر کی سربراہی میں بی سی سی آئی کی سلیکشن کمیٹی نے بھی شامی سے مشورہ کیا۔ تاہم خود  تیز گیندباز کو اپنی فٹنیس کے بارے میں یقین نہیں تھا۔ بی سی سی آئی کے ایک اندرونی ذرائع نے کہا کہ  `سب سے پہلے، انہیں خراب فارم کی وجہ سے ٹیم سے  باہر نہیں کیا گیا۔ فٹنیس سے متعلق مسائل ہی واحد وجہ ہیں کہ وہ انگلینڈ نہیں جا سکے۔شامی کو آسٹریلیا کے خلاف ہندوستان کی5 میچوں کی سیریز میں بھی شامل نہیں کیا گیا تھا لیکن فٹنیس کے بارے میں ان کے ذہن میں شکوک و شبہات کی وجہ سے انہیں انگلینڈ جانے والی ٹیم میں جگہ نہیں ملی۔رپورٹ کے مطابق ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ `آسٹریلیا کے آخری دورے میں نہیں کھیلنے کے بعد انگلینڈ کی سیریز کے لیے ان کی موجودگی بہت اہم تھی۔ 

یہ بھی پڑھیں:کینیڈا کی کھلاڑی وکٹوریہ مبوکو نے۴بار کی گرینڈ سلام چمپئن کو شکست دے کر بڑا ٹورنامنٹ جیت لیا