امریکی سفیر کی پاکستانی وہیل چیئر کرکٹ ٹیم سے ملاقات، ٹیم نے دستخط شدہ بیٹ تحفے میں دیا

Aug 12, 2023 | 18:21:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) امریکی سفیر کی پاکستانی وہیل چیئر کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی اور  ٹیم نے دستخط شدہ بیٹ امریکی مہمان کو تحفے میں دے دیا۔

امریکی سفیر ڈانلوڈ بلوم نے پاکستانی وہیل چیئر کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی، امریکی سفیر نے قومی وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کا استقبال کیا۔ وہیل چیئر ٹیم کے 5 رکنی وفد میں کپتان محمد ذیشان ، نائب کپتان سید ارسلان، ساجد علی، عمران امین اور وسیم الدین شامل تھے۔ 

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ کی ٹکٹ کتنے روپے میں ملے گی؟ شائقین کرکٹ کیلئے اہم خبر آ گئی

قومی وہیل چیئر کرکٹ ٹیم نے امریکی سفیر کو دستخط شدہ بیٹ تحفے میں دیا، امریکی سفیر اور قومی وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے درمیان کرکٹ پر بات چیت ہوئی، کھلاڑیوں نے امریکی سفیر کو وہیل چیئر ایشیا کپ کی پاکستان میں میزبانی کے حوالے سے بریفننگ دی۔

امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ امریکہ کا ہدف پاکستان سے ڈس ایبلڈ افراد کو روشن مستقبل فراہم کرنا ہے۔