پاکستان کی کامیاب سفارتکاری پر بھارت میں صف ماتم،کانگریس مودی سرکار پر برس پڑی

Apr 12, 2026 | 11:30:AM
پاکستان کی کامیاب سفارتکاری پر بھارت میں صف ماتم،کانگریس مودی سرکار پر برس پڑی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)ایران امریکہ جنگ بندی اور اسلام آباد میں جاری مذاکرات بھارت پر بجلی بن کرگرنے لگے،مودی کو ہرطرف سے تنقید کا سامنا ہے،خلیجی جنگ کے تناظر میں بھارت کی سفارتی ناکامی پر اپوزیشن جماعت کانگریس نے نام نہاد ’وشوا گرو‘ مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

بھارتی جریدے ڈیکن ہیرالڈ کے مطابق سینئرکانگریس رہنما جئے رام رامیش نےایکس پر پوسٹ میں کہا کہ  پاکستان کے بطور ثالث مرکزی کردار نے خودساختہ وشوا گرو مودی کی انداز سیاست پر سنجیدہ سوالات اٹھائے ہیں

کانگریس لیڈر نے کہاکہ مودی کی "نمستے ٹرمپ" اور" پھر ایک بار ٹرمپ سرکار" مہم کے باوجود امریکہ نے پاکستان کویہ کردار کیسے ادا کرنے دیا،مودی امریکہ کے ساتھ یکطرفہ تجارتی معاہدے پر رضامند ہونے کے باوجودکوئی سیاسی فائدہ نہ اٹھاسکے۔

جئے رام رامیش نے سوال اٹھایا کہ بھارت برکس پلس کی صدارت کے باوجود خلیجی جنگ کے تناظرمیں کوئی مصالحتی قدم کیوں نہ اٹھاسکا۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول مہنگا،ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتیں برقرار

 ماہرین کے مطابق  ایران امریکہ جنگ بندی میں پاکستانی کردار کے حوالے سے بھارت میں مودی پر ہونے والی تنقید پاکستان کی سفارتی کامیابی کی عکاس ہے،پاکستان کی سفارتی کامیابی نے بھارت کی خارجہ پالیسی کی ناکامی کو بری طرح بے نقاب کردیا جس پر مودی سرکار شدید دباؤ میں ہے۔