ننکانہ: بیساکھی کی تقریبات اختتام پذیر

Apr 12, 2026 | 10:25:AM
 ننکانہ: بیساکھی کی تقریبات اختتام پذیر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) گورودوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں بیساکھی تہوار کی3 روزہ تقریبات اختتام پذیر ہوگئیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سکھ یاتریوں کو بذریعہ کوچز سکیورٹی کے سخت حصار میں روانہ کر دیا گیا، سکھ یاتری گورودوارہ سچا سودا فاروق آباد پہنچیں گے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق سکھ یاتری گورودوارہ سچا سودا سے گورودوارہ پنجا صاحب حسن ابدال جائیں گے۔

 سکھ یاتری 14 اپریل کو گورودوارہ پنجا صاحب میں بیساکھی کی مرکزی تقریب میں شرکت کریں گے۔

مزید پڑھیں: کم آمدنی والے افراد کیلئے خوشخبری!حکومت کا1 سے 6 لاکھ  تک نقد دینے کا اعلان

اس موقع پر سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ ہمیں حکومت پاکستان اور عوام کا پیار ہمیشہ یاد رہے گا۔

یاد رہے کہ بیساکھی میلہ میں شرکت کیلئے 2238 بھارتی سکھ یاتری گوردوارہ جنم استھان پہنچے۔

 سکھ یاتریوں کو خصوصی بسوں کے ذریعے ننکانہ صاحب لایا گیا، سکھ یاتریوں کی آمد پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔