امریکی نائب صدرجے وینس کی سربراہی میں وفد وطن واپس روانہ،اعلیٰ قیادت نے رخصت کیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)امریکی نائب صدر جے وینس کی سربراہی میں امریکی وفد وطن واپس روانہ ہو گئے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے رخصت کیا، وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔
پاکستان کی ثالثی میں ایران امریکا مذاکرات 21گھنٹے جاری رہے، دونوں فریقوں کے درمیان متعدد پیغامات اور تحریری مسودوں کا تبادلہ ہوا۔
آبنائے ہرمز، جوہری معاملات، جنگی نقصانات کے ازالے، پابندیوں کا خاتمہ اور خطے میں جنگ کے مکمل خاتمے پر بات چیت ہوئی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے دونوں وفود کے درمیان ہونے والی تعمیری بات چیت کو سراہتے ہوئے اسے پائیدار امن کی جانب ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے قیام کے لیے اپنا مصالحتی کردار جاری رکھے گا اور بامعنی نتائج کے حصول کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں:ایرانی فوج نے آبنائے ہرمز سے امریکی جہازوں کےگزرنےکا امریکا کا دعویٰ مسترد کردیا