عدالتی حکم پرلاہورمیں کاروباری اوقات کار میں نرمی 

Apr 12, 2023 | 21:12:PM
عدالتی حکم پرلاہورمیں کاروباری اوقات کار میں نرمی 
کیپشن: ، لوگ عید کی خریداری کرتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہورہائیکورٹ کے احکامات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ لاہورنے کاروباری اوقات کارمیں نرمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ کے احکامات پرکاروباری اوقات کارمیں نرمی کے حوالے سے ڈپٹی کمشنرلاہوررافعہ حیدرنے عیدالفطرکی چھٹیوں تک کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں کاروباری سرگرمیاں رات ایک بجے تک جاری رکھی جا سکتی ہیں۔ بیکریز، سویٹس اور کریانہ سٹورز رات ایک بجے تک کھلیں رہیں گے۔ریسٹورنٹس افطار سے سحر تک کھلے رہیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہسپتال، میڈیکل سٹورز، پٹرول پمپس، سی این جی اسٹیشنز،پنکچر شاپس،ملک شاپس اور تندور پابندی سے مستشنی ہوں گے۔
اس کے علاوہ عیدالفطر کی چھٹیوں کے بعد سابقہ اوقات کار کی پابندی لازم ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: رواں سال کا پہلا سورج گرہن کب ہو گا؟