رواں سال کا پہلا سورج گرہن کب ہو گا؟

Apr 12, 2023 | 20:55:PM
رواں سال کا پہلا سورج گرہن کب ہو گا؟
کیپشن: سورج گرہن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)رواں سال کا پہلا سورج گرہن 20 اپریل کو ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن کا آغاز صبح 6 بج کر 34 منٹ پر ہوگا جبکہ 9 بجکر 17 منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر اور اس کا اختتام 11 بجکر 59 منٹ پر ہوگا، تاہم پاکستان میں اس کا مشاہدہ نہیں کیا جاسکے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جزوی سورج گرہن کا مشاہدہ جنوب اور مشرقی ایشیا، آسٹریلیا، پیسیفک، انڈین اوشین اور انٹارکٹکا میں کیا جاسکے گا۔
رپورٹ کے مطابق رواں سال دو دو مرتبہ سورج اور چاند گرہن ہوں گے، پاکستانی میں دونوں چاند گرہن دکھائی دیں گے جبکہ سال 2023 کے دونوں سورج گرہن کا پاکستان میں مشاہدہ نہیں کیا جاسکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: صارفین کیلئے بجلی 46 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی