کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن کا چوتھا روز، 3 ڈاکو ہلاک

Apr 12, 2023 | 10:04:AM
کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن کا چوتھا روز، 3 ڈاکو ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عاصم صدیق)  رحیم یار خان کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف گرینڈ آپریشن تین روز سے جاری ہے، پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں مزید 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے ہیں۔

   کچہ روجھان میں فائرنگ کے تبادلے میں ماچھی گینگ کے 2 ڈاکو ہلاک ہو ئے، آپریشن میں اب تک تین ڈاکو ہلاک جبکہ چھ کو گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ پولیس نے ڈاکوؤں کے ٹھکانے جلا کر سینکڑوں ایکڑ رقبہ خالی کرا لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: گوجرانوالہ،دو گروپوں کے مابین فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

آپریشن کی قیادت انسپکٹر جنرل ( آئی جی) جنوبی پنجاب کر رہے ہیں اور سینئر پولیس افسران موقع پر موجود ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آپریشن میں انٹیلی جنس اداروں کا تعاون بھی حاصل ہے۔