گوجرانوالہ:دو گروپوں کے مابین فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

Apr 11, 2023 | 14:47:PM
گوجرانوالہ: دو گروپوں کے مابین فائرنگ، ایک شخص جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد اقبال رانا)  پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں راہگیر جاں بحق ہوگیا۔

گوجرانوالہ پولیس کے مطابق تھانہ صدر کے علاقے میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں گولیاں لگنے سے راہگیر جاں بحق اور ایک نوجوان زخمی ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیے: لاہور، چونگی امرسدھو بازار میں فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

پولیس نے بتایا کہ جھگڑا پراپرٹی کے تنازعہ پر عدنان اور شاہد گروپ میں ہوا جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔