ڈبلیو ایچ او  نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ بتا دی !!!

Apr 12, 2021 | 10:32:AM
ڈبلیو ایچ او  نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ بتا دی !!!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہےکہ دنیا بھر میں کورونا کیسز اور اموات میں اضافہ ویکسین کو نجات دہندہ سمجھنے کے باعث ہو رہا ہے۔ کورونا ویکسین لگوانے کے بعد احتیاطی تدابیر چھوڑنا کورونا کے پھیلاؤ کا سبب بن رہا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق کورونا کیسز میں اضافے کی کئی وجوہات ہیں جن میں وائرس کی نئی اقسام، حفاظتی اقدامات پرعمل نہ کرنا اور لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد معمول کی زندگی کی جانب واپس لوٹنے جیسی غلط فہمیاں شامل ہیں۔ 

ڈبلیو ایچ او کی ترجمان مارگریٹ ہیرس کے بقول وبا میں اضافے کی ایک اور وجہ یہ غلط تاثر بھی ہے کہ ویکسین آنے کے بعد اب یہ وبا ختم ہو جائے گی اور لوگ اسی غلط فہمی کا شکار ہیں۔