کے پی کے میں آئینی اور ہ پنجاب میں غیر آئینی اور ٹک ٹاک کی حکومت ،سلمان اکرم راجہ
کے پی کے میں آئینی اور ہ پنجاب میں غیر آئینی اور ٹک ٹاک کی حکومت ،سلمان اکرم راجہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشتیاق ربانی)پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ کے پی کے حکومت نے بہترین طریقہ سے سیلاب سے نمٹاہے،کے پی کے میں آئینی حکومت ہے جبکہ پنجاب میں غیر آئینی اور ٹک ٹاک کی حکومت ھے،کرتار پور کے ملحقہ علاقے ابھی بھی پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے کرتار پور کے دورہ کیا اور اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرتار پور میں درجنوں دیہات زیر آب ہیں حکومت کسانوں کے دکھ کا مداوا نہیں کر پا رہی ۔پورے علاقہ کا وزٹ کیا ہے سیلاب متاثرین بے یار و مددگار بیٹھے ہوئے ہیں، کسان کا فی ایکڑ 70 ہزار سے ایک لاکھ تک کا نقصان ہوا مگر حکومت کی جانب سے فی ایکڑ 5 سے 10 ہزار مدد کرنا مذاق ہے،کاشتکار کو فی ایکڑ ایک لاکھ کا خرچہ آیا لیکن حکومت کوئی ازالہ نہیں کر رہی،پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں اور تنظیم کو سیلاب متاثرین کی امداد سے روکا جا رہا ہے ۔
انہوں نے کہا راشن کے تھیلے پر مریم نواز کی تصاویر کے بغیر ہم مدد نہیں کر سکتے ۔دکھ کی گھڑی میں سیاست سیاست کھیلنا کسی بھی طریقے سے جائز نہیں ۔انسانوں کی خوراک سے بڑھ کر جانوروں کے چارہ کی ضرورت ہے ۔بانی کے حکم پر پی ٹی آئی کارکنان اور رہنما مشکل کی اس گھڑی میں جھک کر ایک قوم بن سیلاب متاثرین کی مدد کریں۔ٹک ٹاک حکومت ہے سیلاب کے نقصانات کا ازالہ کئی سالوں تک نہیں ہو پائے گا ۔حکومتی امداد نظر نہیں آ رہی عوام اپنی مدد آپ کے تحت گزارہ کر رہی ہیں۔بے حس اور فسطائیت پر مبنی حکومت کا ہمیں سامنا ھے ۔ہم استعفیٰ عمران خان کی ہدایت کے مطابق دئے رہے ہیں ۔ہمارے لوگوں کو 10، دس سال نا حق سزائے دی گئیں۔ہم اس نظام کو نہیں مانتے ؛ مصنوعی نظام کا بھانڈا پھوڑ رہے ہیں ۔کوئی کسی کی ماں بیٹی کو گالیاں دے مناسب نہیں ،گالیوں کا ردعمل تو آئے گا ۔یہ حکومتی نظام جلد پاش پاش ہونے والا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی اجلاس، 8 ارب روپے لاگت کے 3 منصوبے منظور